وہاڑی،ڈاکو گھی ڈیلر سے لاکھوں روپے چھین کرفرار

  وہاڑی،ڈاکو گھی ڈیلر سے لاکھوں روپے چھین کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) وہاڑی میں ایک بار پھر ڈاکو راج قائم  ہوگیا مین لڈن روڈ پر دن دہاڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ممبر پریس کلب و گھی کے معروف ڈیلر انوار ماہتاب لطیف جو کہ ریکوری کر کے واپس آرہے تھے کو اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے پانچ لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی اشیا چھین لیں اور اسلحہ لہرا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس ہیلپ لائن  15 اور 1787 ہیلپ لائن پر بار بار کالز کرنے کے باوجود کوئی رابطہ نہ ہوسکا جس پر سینئر صحافیوں نے سیکیورٹی انچارج اور پی(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 آر او ٹو ڈی پی او سے رابطہ کر کے اطلاع دی تو پولیس تھانہ جھال سیال موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی شروع کردی جبکہ دن دیہاڑے تاجر کے ساتھ ڈکیتی کی افسوسناک واردات پر شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں و سول سوسائٹی نمائندگان صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راو خلیل احمد، سینیئر نائب صدر میاں ساجد آصف، صدر پریس کلب شاہد نیاز چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد عمران حفیظ، بانی ممبر پریس کلب مختار احمد بھٹی، سہیل بھٹی ایڈوکیٹ، انوار آفتاب، کاشف منور قریشی،عدیل ارشد رانا،راو اسحاق خاں نمبردار سمیت دیگر نے انتہائی غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری ڈاکووں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے