بہاولپور:ڈینگی مچھروں کا حملہ،متعدد شہری بیمار، ہسپتال فل
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) بہاولپورمیں ڈینگی مچھروں کی موجودگی کاانکشاف،دوبئی چوک صادق کالونی نیوصادق کالونی دیگرعلاقوں میں ڈینگی مچھروں کی بہتات سے شہری ڈینگی مچھروں کے کاٹنے سے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
بیمارہونے لگے زرائع کے مطابق بہاولپورمیں بھی ڈینگی مچھروں کی موجودگی کاانکشاف ہواہے بہاولپورشہرمیں دوبئی چوک،صادق،نیوصادق کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں ڈینگی مچھروں کی بہتات دیکھنے میں آرہی ہے زرائع کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد شہربھرمیں جگہ جگہ پانی کھڑاہونے کے باعث بھی ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل میں تیزی سے اضافہ ہواہے نیوصادق کالونی کی رہائشی عبدالرزاق،محمداویس نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ سے ہمارے گھرمیں تمام افراد بیمارہوناشروع ہوگئے شدیدسردرد،بخارفلو، آنکھوں میں درد،کمرجسم اورجوڑوں میں درد رہنامعمول بن گیا اس حوالہ سے جب محکمہ صحت بہاولپورسے رابطہ کیاتوانہوں نے اس حوالہ سے فوری طورپر ٹیم روانہ کی جس نے علاقہ کامعائنہ کیاتومعلوم ہواکہ تمام علاقہ میں ہرگھرمیں ڈینگی کامچھر موجود ہے اورڈینگی کے لاروے پانی میں موجود پایاگیاہے جس پرمحکمہ صحت کی ٹیم نے گھروں میں ڈینگی سے بچاؤ کاسپرے کرایا اورعلاقہ مکینوں کوتاکید کی کہ گھروں کوصاف ستھرارکھیں اورپانی کسی بھی برتن گملے،کولر میں جمع نہ ہونے دیں کیونکہ ڈینگی مچھر ذخیرہ کئے گئے پانی میں پروش پاتے ہیں خاص طورپر پانی کے برتن،ڈرم،ریفریجریٹرکی ٹرے روم کولر، اے سی کے ڈرین کی جگہ، اورجہاں بارش کاپانی جمع ہوتاہے وہاں ڈینگی مچھر انڈے دیتی ہے جوپانچ سے دس دن میں مکمل مچھربن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی میں مبتلا مریض کوروزمرہ کی خوراک کے ساتھ ساتھ زیادہ مقدارمیں پینے والی اشیاء مثلا سوپ،تازہ پھلوں کے جوسززیادہ پلائیں، ڈینگی بخارکے مریض کومرض کے دوران اسپرین اوربروفن کسی صورت استعمال نہ کرائیں تیزبخار کی صورت میں ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کریں۔