کور ٹ فیس، وکلاء تحریک کامیاب، 80فیصد مطالبات تسلیم، جلد اہم فیصلے
ملتان(خصو صی ر پورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر و ممبر مذاکراتی کمیٹی ملک سجاد حیدر میتلا،جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی،محمد رفیق ڈوگر اور زوہیب حسن فنانس ایکٹ بل 2024کے سلسلہ میں حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فنانس ایکٹ بل 2024کورٹ فیس میں اضافہ پر نظر ثانی کر نے اور آرڈیننس کے ذرئیے ایک(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
ہفتہ میں اضافہ واپس لینے میں ہائیکورٹ بار ملتان اور جنوبی پنجاب بارز کا اہم کردار رہا ہے کامیابی کا سہراہائیکورٹ بارملتان،ہائیکورٹ بار راولپنڈی،ہائیکورٹ بار بہاولپور تحصیل بارز،ممبران پاکستان و پنجاب بار کونسل کے سر ہے یہ کامیابی وکلاکے اتحاد کی زندہ مثال ہے ہمارے اعلان کے بعد پنجاب حکومت اور وکلا کے درمیان مذاکرات ہوا حکومت پنجاب نے ٹکٹ فیس میں اضافے پر نظر ثانی کی ہے اس ہفتے فنانس ایکٹ اور فیس میں اضافے کے خلاف آرڈنیس پاس ہوجائے گا حکومت نے ہمارے 80 فیصد مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں جس پر جنوبی پنجاب وکلاکنونشن کے شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے اپناوعدہ وفا نہ کیا تو ایک بار پھر پورے پنجاب کی بارز کا نمائندہ کنوشن منعقد کیا جائے گا اور ایک بھر پور احتجاج کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔