بختاور بھٹو بھی کارساز حادثے میں ملوث خاتون پر پھٹ پڑیں

 بختاور بھٹو بھی کارساز حادثے میں ملوث خاتون پر پھٹ پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو بھی کارساز حادثے میں ملوث خاتون پر پھٹ پڑیں۔بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ کوئی گاڑی نہیں تھی (جس نے لوگوں کو کچلا) بلکہ ایک عورت تھی جس کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں، اس کی نشے کے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسے سزا ملنی چاہیے اور اگر وہ کئی کاروباری اداروں کے بورڈز میں شامل تھیں تو ذہنی صحت کے سنگین مسئلے کو(اپنے بچنے کے لیے) استعمال نہیں کرسکتی۔ 

بختاور بھٹو

مزید :

صفحہ اول -