مستقبل میں سیلاب سے بچنے کیلئے بڈھنی پل نالی کی ری ماڈلنگ کی جائیگی : شیر علی آفریدی
پشاور (سٹی رپورٹر)ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور وایم پی اے شیر علی آفریدی نے کہاہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی تعاون سے بڈھنی نالے کی ری ماڈلنگ کی جائیگی تاکہ مستقبل میں پشاو ر سیلاب کے خطرے سے بچ جاسکیں _¾ زراعت نے جوکسانوں کی تیس ہزار رجسٹریشن کی ہے اسکو ڈبل کیاجائے اور کسانوں کی رجسٹریشن بڑھائی جائے _¾ نامکمل سکیمیں جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہد ایات جاری کردی گئیں جبکہ علی خیل شیرییکرہ میں 700 جریب زمین پر دزیتون کے درخت لگانے کے منصوبہ بھی غور وغوض کیاگیا ۔بروز پیر ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے ضلع پشاور شیرعلی آفریدی کی زیر صدارت زراعت اور ایرگیشن کے اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں دونوں محکموں کے افسران نے شرکت کیں اجلاس میں زراعت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اب تک پشاور میں کسانوں کی 30 ہزار رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے اور مزید جاری ہے اور کسانوں کی ہرقسم مددکی جارہی ہیں جس پر ڈیڈیک چیئرمین نے زراعت کو رجسٹریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انکو رجسٹریشن 60 ہزار تک پہنچانے کی ہدایت کیں اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ ا س سلسلے میں زیادہ سے رجسٹریشن کریں تاکہ کسانوں کو حکومت کی طرف سے سہولیات مل سکیں _¾ اجلاس کے دو ران بڈھنی نالے ک حوالے سے بریفنگ دی گئیں بتایاگیاہے کہ پشاورکو سیلاب سے بچانے کیلئے بڈھنی نالے کی ری ماڈلنگ کرنے چاہیے جس پر ڈیڈیک چیئرمین نے کہاکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی تعاون سے بڈھنی نالے کی دوبارہ تعمیر کی جائیگی اور نالے کی صفائی کی جائیگی تاکہ پشاور کوسیلاب سے بچایاجاسکیں _¾ اجلاس میں شیرییکرہ علی خیل میں 700 جریب زمین واقع ہے جس کو استعمال کیلئے زراعت کو سروے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس پر زیتون کے درخت لگایاجائے تاکہ پشاور سرسبز وشاداب رہے ۔