مرغی کا گوشت مہنگا، انڈوں کے نرخ بھی بڑھ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورمیں دو روز میں مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی، آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت 7روپے سستا ہونے کے بعد 584 روپے کلو ہو گیا ہے۔ لاہور میں 2 روز کے دوران برائلرمرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔آج زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو اور پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ادھرفارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 298 سے بڑھ کر 299 روپے ہو گئی ہے، مختلف شہروں میں مرغی کا فی کلو گوشت 700 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے۔