رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار لباس سے متعلق اقبال آفریدی کے بیان پر کھل کر بول پڑیں

رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار لباس سے متعلق اقبال آفریدی کے بیان پر کھل کر ...
رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار لباس سے متعلق اقبال آفریدی کے بیان پر کھل کر بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) نوشین افتخار لباس سے متعلق اقبال آفریدی کے بیان پر  کھل کر بول پڑیں۔

 نوشین افتخار نےکہا ہے کہ خاتون کے لباس سے متعلق اقبال آفریدی کے بیان پر افسوس ہوا۔اقبال آفریدی کو اگر لباس پر اعتراض تھا تو مجھ سے شکایت کرتے۔

  انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں رہنما تحریک انصاف سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور  اوررکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سحر کامران  نے بھی شرکت کی ۔

 نوشین افتخار نےکہا اقبال آفریدی کے اس عمل سے کئی ذہنوں پرٹارچر ہوا ہوگا، خواتین اس طرح کی رائے زنی سے ذہنی کرب سے گزرتی ہیں، اس پرکوئی انصاف نہیں ، علی امین گنڈا پور کس طرح کی بے ہودہ گفتگو مریم نواز کے بارے میں کرتے ہیں ۔ میں بدقسمتی سے اس میٹنگ کا حصہ تھی جس میں اقبال آفریدی بھی شریک تھے۔معاشرے کی سوچ اگر خواتین کو لے کریہاں تک آگئی ہے کہ نیشنل ٹی وی پر آکر اس طرح کے ایشوز کو ہائی لائٹ کررہے ہیں تو ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔