ہم تو مردوں پر انگلیاں نہیں اٹھاتے کہ آج انہوں نے کیا پہنا ہے۔۔۔؟سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے بھی کھری کھری سنا دیں

ہم تو مردوں پر انگلیاں نہیں اٹھاتے کہ آج انہوں نے کیا پہنا ہے۔۔۔؟سینیٹر ...
 ہم تو مردوں پر انگلیاں نہیں اٹھاتے کہ آج انہوں نے کیا پہنا ہے۔۔۔؟سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے بھی کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون رکن قومی اسمبلی کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو رہنما تحریک انصاف سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے بھی کھری کھری سنا دیں ۔ انہوں نے  کہا ہے کہ ہم تو مردوں پر انگلیاں نہیں اٹھاتے کہ آج انہوں نے کیا پہنا ہے،یہ کسی کو ٹریکٹر ٹرالی، کسی کو میک اپ کی دکان کہتے ہیں۔

  انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں اب 50 فیصد خواتین ہیں ۔پارلیمنٹ میں 17 فیصد کے بجائے50 فیصد خواتین ہونی چاہئیں۔ میرا نہیں خیال کہ خواتین کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہے،ہم تو مردوں پر انگلیاں نہیں اٹھاتے کہ آج انہوں نے کیا پہنا ہے،یہ کسی کو ٹریکٹر ٹرالی، کسی کو میک اپ کی دکان کہتے ہیں۔

پروگرام میں رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سحر کامران  اور رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) نوشین افتخار نے بھی شرکت کی ۔