کارساز حادثہ کیس میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے:گورنر سندھ

کارساز حادثہ کیس میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے:گورنر سندھ
کارساز حادثہ کیس میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے:گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر متاثرہ خاندان کے ساتھ عدالت جاو¿ں گا۔
ڈان نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، کوئی بھی طاقتور ہو وہ اللہ سے نہیں بچ سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا گزر بسر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر کررہے تھے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر ان کے ساتھ عدالت جاو¿ں گا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے اپیل کروں گا آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔واضح رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔کارساز حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جبکہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے تھے، عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ جیپ چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھی۔