سندھ سے کم عمر ٹک ٹاکر روشنی علی لاکھو مبینہ طور پر اغواء، پریشان کن تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر سکھر میں کم عمر ٹک ٹاکر لڑکی روشنی علی لاکھو کو اغواء کر لیا گیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق روشنی علی لاکھو چھٹی کلاس کی طالبہ ہے، جسے لاکھو کمیونٹی کے لوگوں نے ہی اس کے گھر سے اغواء کیا۔ اغواء کی وجہ روشنی علی کی فیملی اور لاکھو کمیونٹی کے لوگوں میں تنازع بتائی جاتی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے روشنی علی کی والدہ نواب زادی لاکھو، باپ غلام نبی لاکھو اور دادی حکیماں لاکھو نے بتایا کہ ملزمان زبردستی ان کے گھر میں گھس آئے اور لڑکی کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان ممکنہ طور پر لڑکی کو قتل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد سے فوری مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔