سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا مبینہ قریبی ساتھی جو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا مبینہ قریبی ساتھی جو بیرون ملک فرار ہونے ...
سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کا مبینہ قریبی ساتھی جو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کا قریبی ساتھی محسن حبیب وڑائچ ملک سےفرار ہو گیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جنرل فیض اس وقت کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت زیرحراست ہیں۔ محسن حبیب وڑائچ ان کیسز میں کسی بھی طرح کی انویسٹی گیشن سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوئے ہیں۔محسن حبیب وڑائچ سابق رکن قومی اسمبلی اور وزیر برائے دفاعی پیداوار میجر (ر) حبیب اللہ وڑائچ کا بیٹا اور نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) میں 2ارب روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث کلیدی شخص ہے۔ اس کیس میں گرفتاری اور سزا سے بچنے کے لیے محسن حبیب 2010ء سے ملک بدری کی زندگی گزار رہا تھا، تاہم جنرل فیض نے طاقت ہاتھ میں آنے کے بعد اسے ملک واپس بلا لیا۔جنرل فیض نے محسن حبیب کو ضمانت دی تھی کہ این آئی سی ایل فراڈ کیس میں پاکستان میں کوئی اسے ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔ 2014ء کے بعد سے محسن حبیب ، جنرل فیض کا قریب ترین شخص خیال کیا جاتا ہے۔ وہ جنرل فیض کے لیے کاروباری معاہدوں کا انتظام کرتا رہا۔ جنرل فیض کو محسن حبیب پر بہت جلد اعتماد ہو گیا اور وہ کئی طرح کی چیزیں مینج کرنے لگا، جن میں شاپنگ اور انٹرٹینمنٹ بھی شامل تھیں۔ جنرل فیض اور محسن حبیب کی قربت کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جنرل فیض کے سسر اور محسن حبیب کے والد کاکول ملٹری اکیڈمی میں بیچ میٹ تھے۔نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق محسن حبیب پاکستان سے فرار ہو کر دبئی کے راستے لندن گیا۔