جیل میں صبح ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے،راناثنااللہ

جیل میں صبح ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے،راناثنااللہ
جیل میں صبح ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے،راناثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں عمران خان سے  پارٹی رہنماؤں کی غیر معمولی ملاقات پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج صبح ملاقات معمول سے ہٹ کر ہوئی ہے، 7 بجے ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے انہوں نے انتظامیہ کے سامنے ملاقات کی بات رکھی ہو، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جیل میں ملاقات نہیں ہوسکتی، جیل انتظامیہ سے متعلق ان کا سارا پروپیگنڈا زمین پر ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر معاملات حل کرے، پی ٹی آئی میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے، علی امین گنڈاپور جو کچھ کرتے ہیں کسی کی اجازت سے کرتے ہیں۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ جمہوریت میں اپنے معاملات حل کروانے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، اگر یہ سیاسی جماعت ہے تو 9 مئی واقعات پر ان کو معافی مانگنی چاہیے۔

مزید :

قومی -