گدوتھرمل پاورہاوس ٹرپ کرگیا،مختلف شہروں کی بجلی معطل

22 دسمبر 2016 (18:31)

کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمور میں گدوتھرمل پاورہاوس ٹرپ کر گیا جس کے باعث مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

پہلی بار ملک میں مقامی ، صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر کام کریں گی:دانیال عزیز 

تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کو6میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،یونٹ نمبر5، 6، 7، 8 اور 9 ٹرپ کرگئی ہیں جبکہ گیس کاپریشرنہ ہونے کی وجہ سے بجلی پیداکرنے والے 5 یونٹ مکمل طور پر بندہو گئے ہیں۔مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں