امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے: فلسطینی سفیر

امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے: فلسطینی ...
امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے: فلسطینی سفیر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں فلسطین کے سفیر ابو ولید علی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے امریکا نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کرکے خود کو تنہا کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکی فیصلہ مسترد کردیا ، رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے دیا

اسلام آبادمیں پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام لبیک یا اقصٰی کانفرنس میں خطاب کے دوران فلسطینی سفیر ابو ولید علی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی انسانی ہی نہیں ایمانی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی صدر نے خادم الحرمین سے بات کی جنھوں نے حمایت کا اعادہ کیا۔

واضح رہے اقوام متحدہ میں امریکہ کا القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد یکطرفہ فیصلے کے ساتھ منظور کی گئی ،قراردادکے حق میں 128اور مخالفت میں امریکہ و اسرائیل سمیت 9ممالک نے ووٹ دیا ۔اس سے قبل سلامتی کونسل میں امریکہ کا یہ اقدام بری طرف پٹ چکا ہے جہاں 15میں سے 14ارکان نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد