میری پہلی ترجیح اکشے کمار نہیں تھے:ٹوئنکل کھنہ

میری پہلی ترجیح اکشے کمار نہیں تھے:ٹوئنکل کھنہ
میری پہلی ترجیح اکشے کمار نہیں تھے:ٹوئنکل کھنہ

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بولی وڈ کی آنے والی سماجی بائیوگرافی فلم ”پیڈ مین‘ ‘ویسے تو آئندہ برس ریلیز ہوگی، تاہم ابھی سے ہی اس فلم کے چرچے ہیں۔”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ جیسی فلم کے سامنے آنے کے بعد جہاں بھارتی سماج میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں، وہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کی ’پیڈ مین‘ سے بھی بہتری آئے گی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ماضی میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی فلموں میں جلوے دکھانے والی ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ”پیڈ مین“ فلم کے لیے اکشے کمار ان کی پہلی پسند نہیں تھے۔بھارتی میڈیا کہ مطابق پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ کے مطابق انہیں فلم کے ہدایت کار آر بالکے نے اس بات پر راضی کیا کہ اس کردار کے لیے اکشے کمار ہی ٹھیک ہیں۔ٹوئنکل کھنہ کے اس انکشاف کے بعد ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ فلم میں اکشے کمار کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں تو اس دوران وہ کس اداکار کے لیے سوچتی رہیں؟َتاہم بعد ازاں ٹوئنکل کھنہ نے کسی بھی اداکار کا نام بتائے بغیر وضاحت کی کہ انہوں نے متعدد اداکاروں کے بارے میں سوچا، مگر انہیں اپنے شوہر کا خیال نہیں آیا۔

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی فلم ”پیڈ مین“ کو ویسے تو 2018 کے اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب فلم کی ٹیم نے اسے پہلے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید : تفریح