فیڈرل اردویونیورسٹی میں کرپشن،غیرقانونی کیمپس کیس میں پیش رفت:نیب لاہور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور کے مطابق فیڈرل اردویونیورسٹی میں کرپشن اور غیرقانونی کیمپس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس میں وائس چانسلرڈاکٹرظفرکاڈائریکٹرپروٹوکول بیٹے سمیت کرپشن کے ا لزام میں گرفتار کرلیا گیا،نیب کے مطابق ملزم غلام بشیربگیواورشمیم احمد بگیوکوکراچی سے گر فتارکیاگیا۔
میری پہلی ترجیح اکشے کمار نہیں تھے:ٹوئنکل کھنہ
ادارے کے مطابق غلام بشیرکے ا کا ونٹ میں ڈاکٹرظفرکی جانب سے25لاکھ روپے غیرقانونی طورپرمنتقل کیے گئے جبکہ ملزم کے بیٹے شمیم بگیوکے ا کاونٹ میں 50 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔نیب کا کہنا تھا کہ ثبوتوں کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملزمان کااحتساب عدالت سے3جنوری تک کاجسمانی ریمانڈحاصل کرلیاگیا۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں