دوسرے روز بھی نہتری کا سفر جاری ، انڈیکس میں مزید507پوائنٹس کی تیزی

دوسرے روز بھی نہتری کا سفر جاری ، انڈیکس میں مزید507پوائنٹس کی تیزی

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کی 38300، 38400 ،38500، 38600 اور 38700 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں 47 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 38.54 فیصد زائد جبکہ 55.89 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دباؤ، پرافٹ ٹیکنگ اور سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرار رہنے کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38016 پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی، سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 38793 پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 507.71 پوائنٹس اضافے سے 38715.77 7 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 204 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 47 ارب 59 کروڑ 96 لاکھ 89ہزار 301 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 82 کھرب 14 ارب 99 کروڑ 57 لاکھ 54 ہزار 155 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو 17 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار 20 شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کی نسبت 4 کروڑ 99 لاکھ 78 ہزار 380 شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ہینوپاک موٹرز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 39.00 روپے اضافے سے 1010.00 روپے اور مری بریوی کے حصص کی قیمت 34.40 روپے اضافے سے 722.40روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 565.01 روپے کمی سے 11499.9 روپے اور وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 64.51 روپے کمی سے 1238.70 روپے پر بند ہوئی۔ جمعرات کو ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1.25 روپے اضافے سے 27.93 روپے اور دیوان سلمان کی سرگرمیاں 1 کروڑ 33 لاکھ 59 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1.20 روپے پر مستحکم رہی۔ جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس 298.42 پوائنٹس اضافے سے 19368.11 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 875.37 پوائنٹس اضافے سے 65389.83 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 157.55پوائنٹس اضافے سے 28524.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید : کامرس