عراق کا 30ہزار ٹن چاولوں کی خریداری کا عالمی ٹینڈر ، پاکستان کی سب سے کم بولی
ہیمبرگ (اے پی پی) عراقی ٹینڈر میں چاول کی خریداری کے لئے سب سے کم قیمت بولی پاکستان نے دی ہے ۔ہمبرگ کی اجناس کی عالمی منڈی کے ٹریڈرز کے مطابق اجناس کی خرید وفروخت کے لئے عراق کے سرکاری ادارے نے 30 ہزار ٹن چاولوں کی خریداری کا عالمی ٹینڈر جاری کیا تھا جس میں سب سے کم بولی پاکستان کی جانب سے جمع کرائی ہے جو 448 ڈالر فی ٹن سی اینڈ ایف فری آؤٹ ہے۔عراق نے ابھی ٹینڈر کو بند نہیں کیا جو 25 دسمبر تک جاری ہے۔عراق کو تھائی لینڈ نے 451.40 ڈالر ،امریکا کی جانب سے671 ڈالر اور ارجنٹائن یا یوریگائے کی جانب سے 591 ڈالر فی ٹن سی اینڈ ایف فری آؤٹ کی بولی حاصل ہوئی ہے۔اس ٹینڈر کے لئے ویتنام اور بھارت نے بولی نہیں دی ہے البتہ 12دسمبر کو عراق کی جانب سے 30 ہزار ٹن چاول کی خریداری کے لئے بند ہوجانے والے ایک ٹینڈر میں بھارت نے سب سے کم 305 ڈالر فی ٹن سی اینڈ ایف فری آؤٹ کی بولی جمع کرائی تھی۔