شیخوپورہ کی زمین کاروباری لحاظ سے بہت زرخیز ہے:امریکی قونصل جنرل

شیخوپورہ کی زمین کاروباری لحاظ سے بہت زرخیز ہے:امریکی قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(اے پی پی ) امریکن کونسل جنرل الزبتھ کینڈی ٹریڈو نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں میں بہتری کیلئے مضبوط روابط قائم ہیں، پاکستان کے ٹیلنٹ کو امریکہ 900 کے قریب پروگرامز کی مفت تعلیم اور امریکہ آنے جانے کا خرچہ دے گا اور ذہین طلباء و طالبات کو سو فیصد سکالر شپ دی جارہی ہے تاکہ ذہین لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں اوراپنی تعلیم مکمل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنے میں اپنا اہم کردار ادا سکیں، شیخوپورہ کی زمین کاروباری لحاظ سے بہت ذرخیز ہے،شیخوپورہ چیمبر ضلع بھرمیں بہتری لانے کیلئے اپنا مضبوط کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں اور تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپبلک آفےئر آفیسرز مائیکل گینن،پولٹیکل آفیسر این میسن، چےئرمین و نائب صدر ایف پی سی سی آ ئی منظور الحق ملک، محمد عامر،شیخ عبدالعزیز، امتیاز اشرف اولکھ، الیاس گجر و دیگر موجود تھے،امریکن کونسل جنرل الزبتھ کینڈی ٹریڈو نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے،امریکن یونیورسٹیوں میں تعلیم کے علاوہ ہنر مندی کیلئے خصوصی فوکس کیا گیا ہے تاکہ ذہین طلباء و طالبات یہاں سے تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں،
اس موقع پر منظور الحق ملک نے وفد کو بتایا کہ یہاں پر یونیورسٹی کی کمی ہے اور با با گرونانک یونیورسٹی کا قیام ننکانہ صاحب میں بہت ضروری ہے،جس پر کونسل جنرل الزبتھ کینڈی ٹریڈو نے کہا کہ شیخوپورہ میں فنی تعلیم کے حصول کیلئے یونیورسٹی کے قیام اور کھیلوں کے میدان کیلئے اسٹیڈیم اور گراؤنڈ بنانے میں بھی مدد کی جائے گی تاکہ شیخوپورہ میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی ہو۔جتنے صنعتی یونٹس شیخوپورہ میں ہیں پنجاب کے کسی بھی ضلع میں نہیں ،قبل ازیں امریکن وفد نے ہرن مینار،قلعہ شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

مزید :

کامرس -