ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں 7.66فیصد اضافہ ریکارڈ

ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں 7.66فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں 7.66فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2017-18ء کے دوران 5ارب 51کروڑ ڈالر مالیت ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی جبکہ مالی سال کی اس مدت کے دوران5ارب11کروڑ80لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ مذکورہ بالا عرصہ کے دوران خام کپاس کی برآمدات میں 49.78فیصد، کارٹن یارن0.641فیصد، نیٹ وئیر 12.7 فیصد، بیڈوئیر6.65 سے سلائے کپڑوں کی برآمدات 14.69فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2017-18کے پہلے 5ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات کا حجم9ارب30لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 8ارب 17کروڑ 30لاکھ ڈالر تھا۔

مزید : کامرس