زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے تیل دار فصلوں میں غذائی اجزاء کو بڑھانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا

زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے تیل دار فصلوں میں غذائی اجزاء کو بڑھانے کے ...

لاہور (اے پی پی)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے تیل دار فصلوں میں غذائی اجزاء اومیگا 3 کو کینولا تیل میں اور اومیگا 9 کو سورج مکھی کے تیل میں بڑھانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا ،منصوبے کی کل مالیت 42.832ملین روپے ہے جس میں سے سال 2017-18کیلئے 21.558ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصبوے کی کل مدت پانچ سال ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملک میں غذائی اجزاء کی کمی کوپورا کرنے کے لیے کینولا کے تیل میں اومیگا 3 اور سورج مکھی کے تیل میں اومیگا 9 کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد کینولا کی اقسام کو زیادہ اومیگا 3کے لیے جانچنا، سورج مکھی کی اقسام کو زیادہ اومیگا 9کے لیے جانچنا، کینولا اور سورج مکھی میں تیل کے اچھے معیار اور پیدوار کی حامل اقسام کی ہائی بریڈائی زیشن کرنا اور کینولااور سورج مکھی کی تحقیق کے بعد حاصل شدہ اقسام کو پنجا ب میں مختلف آب و ہوا کے حامل علاقوں میں جانچنا ہے۔

مزید : کامرس