پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور قومی ادارہ صحت میں ایم اویو پر دستخط
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو ا مقصد انسانی صحت، جانوروں اور ماحول کے تحفظ کے لئے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینا ہے۔ جمعرات کو این آئی ایچ کے وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئیر عامر اکرام کے ہمراہ پی اے آر سی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے این آئی ایچ سے بھرپور تعاون کیا جائے تا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی صحت کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔
تا کہ بیماریوں کا سدباب کر کے نہ صرف پیداوار بڑھائی جا سکے بلکہ معاشرتی ترقی میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو متعلقہ پالیسوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور کام کی نگرانی بھی کرے گی۔