ویمن چیمبرلاہور ڈویژن کے وفدکی آل پاکستان خواتین صدارتی سمٹ میں شرکت

ویمن چیمبرلاہور ڈویژن کے وفدکی آل پاکستان خواتین صدارتی سمٹ میں شرکت

لاہور(کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کے آٹھ رکنی وفد نے آل پاکستان خواتین صدارتی سمٹ میں شرکت کی جس میں صدر لاہورڈویژن فلاحت عمران نے کاروباری خواتین کو درپیش مسائل اور حکومتی سطح پر بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہدلطیف خان اور ویمن چیمبر لاہور ڈویژن کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ۔معائدے کا مقصد باہمی اور مشتر کہ طور پر کاروباری خواتین کی فلاح اور کاروبار میں آسانیوں کے لیے کوششیں کرنا تھیں ۔اس موقع پر بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ، سابق صدورشازیہ سلیمان ، قیصرہ شیخ ، ارم شاہین ،سینئر نائب صدر فائزہ امجد ، نائب صدر انیلہ سلیم اور رخسانہ خان شامل تھیں ۔ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی فلاحت عمران نے کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بہت پو ٹینشل موجود ہے جو رہنمائی اور ریلیف کی بدولت پاکستان کی معیشت میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت تجارت کو خصوصی ٹاسک پر کام کر نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی سمٹ میں خواتین کی شرکت قابل ستائش ہے۔

مزید : کامرس