ودہولڈنگ ایجنٹس کے لیئے ’’ٹیکس کلینک‘‘ کے نام سے سیمینار کا اہتمام

ودہولڈنگ ایجنٹس کے لیئے ’’ٹیکس کلینک‘‘ کے نام سے سیمینار کا اہتمام

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریو نیو اتھارٹی( پی ار اے) اور جرمن ادارہ جی ای زیڈکے زیر اہتمام ودہولڈنگ ایجنٹس کے لیئے ’’ٹیکس کلینک‘‘ کے نام سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں محکمہ صحت اینٹی کرپشن، مواصلات وتعمیرا ت ، ایف آئی اے ، ایل ڈی اے سمیت 70سے زائد سرکاری نمائندے شریک ہوئے۔سیمینار میں ممبر لیگل پنجاب ریونیو اتھارٹی کامران علی اور ڈپٹی کمیشنرپنجاب ریونیو اتھارٹی ضیاء الرحمن نے مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں کو بریفنگ دی ضیاء الرحمن نے کہا کہ ٹھیکہ جات کی ادائیگیاں کرتے وقت سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کٹوتی کرکے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جمع کروائیں ۔

سیمینارمیں سروسز پر عائد سیلز ٹیکس قوانین سے متعلق سرکاری اداروں کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے جبکہ شر کاء نے سیمینار سے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات محکمانہ طور پر ہونے چائیے جس سے بہت کچھ سمجھنے اور سیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے پی آر اے کے اس اقدام کو بھر پور سراہا۔

مزید : کامرس