جاپان دو سال تک الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت شروع کر دے گا

جاپان دو سال تک الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت شروع کر دے گا

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر نے دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کے استعمال کے رجحان کے تناظر میں 2020 ء تک بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے10 سے زائد ماڈل متعارف کروائے گی۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا کے نائب منتظم صدرشگیکی تیراشی نے کہا ہے کہ کمپنی برقی گاڑیوں کی فروخت 2 سال بعد سے شروع کر دے گی اور اس کا آغاز چین سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی مزید گاڑیاں بھی فروخت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ حریف کمپنیاں ماحول دوست توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کی جانب مائل ہو رہی ہیں۔ ستمبر میں ٹویوٹا نے برقی گاڑیوں کی تیاری کے لیے مزدا اور گاڑیوں کے پرزے بنانے والی کمپنی دینسو کے ساتھ مل کر ایک الگ کمپنی قائم کی ہے۔

اس سے قبل ٹویوٹاکمپنی نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پیناسونک کے ساتھ مل کر نئی بیٹریوں کی تیاری پر کام کرے گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے ایندھن والے انجن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت تقریباً 2025 ء تک ختم کردی جائے گی۔

taa/jav/rmq 1234

مزید : کامرس