پیپر ورلڈ نمائش ،3پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

پیپر ورلڈ نمائش ،3پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

کراچی(این این آئی)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 27جنوری سے شروع ہونے والی عالمی پیپر ورلڈ نمائش میں پاکستان سے 3 کمپنیاں شرکت کریں گی۔4روزہ نمائش میں دنیا بھر سے اسٹیشنری،آفس سپلائز اور رائٹنگ انسٹرومنٹ میں کاروبار کرنے والی کمپنیاں شریک ہونگی،پاکستان سے اس نمائش میں شریک ہونے والی کمپنیوں میں انڈس پنسل،وامق انٹر پرائزز اور آفتاب سنز رائٹنگ انسٹرو منٹ شامل ہیں جبکہ نمائش میں سری لنکا سے 5اور بنگلہ دیش سے ایک کمپنی شرکت کریگی ،پیپرورلڈ نمائش میں چین کے ساتھ بڑی تعداد میں یورپی خریدار شرکت کرتے ہیں ۔

جس میں ہالینڈ،جرمنی،اٹلی،برطانیہ شامل ہیں،پیپر ورلڈ نمائش سے پاکستانی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات یورپی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے وسیع مواقع حاصل ہوسکیں گے ۔

مزید : کامرس