خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ، تھر ڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ

خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ، تھر ڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیربلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی سربراہی میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے پہلے مرحلے کے اختتام ہونے کے حوالے سے اجلاس ہوا ،جس میں’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے امور پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنا دیا گیا ہے ۔گاؤں کو صاف ستھرا بنانے کا یہ پروگرام دیہی آبادی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو ا ہے ۔اس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہات میں ایک بار صفائی کے خصوصی پروگرام بخیر و خوبی اختتام پزیر ہو گیا ہے ،اس پروگرام پر بہترین انداز میں عملدرآمدکرنیوالے پہلے تین اضلاع کی بھر پور حوصلہ افزائی اوربہترین کارکردگی پر چیکنگ رپورٹ کے بعد بلدیاتی قیادت اورانتظامی افسران کو شاباش دی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے اضلاع کی بازپرس ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ نے صوبہ میں اہم تریخ مرتب کی ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہونگے۔ اوراس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول میسر آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عملد رآمد کے حوالے سے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگااوروضع کردہ پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دیہات میں بسنے والوں کا بھی صاف ستھرے ماحول میں رہنا بھی ان کا حق ہے ۔ کوڑا کرکٹ کی صفائی کے بعدہر جگہ پودے لگائے گئے ہیں ۔دیہات میں صفائی کے جاری پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں جو کہ صوبائی وزراء ،سیکرٹریزاورمتعلقہ حکام پر مشتمل ٹیمیں اضلاع میں جاکرصفائی کے نظام کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا جو دس روز تک مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ دیہی آبادی کیلئے ایک انقلاب آفرین اقدام ہے ۔ دوسرے فیز کو بھی وزراء ،سیکرٹریز اورانتظامی افسران نے اس پروگرام کو کامیاب سے ہمکنارکرنے کیلئے جذبے اورعزم سے کام کرنا ہے ۔

صاف دیہات

مزید : میٹروپولیٹن 1