ون ڈش اور وقت کی خلاف و رزی ،شادی ہالوں کیخلاف آپریشن تیز

ون ڈش اور وقت کی خلاف و رزی ،شادی ہالوں کیخلاف آپریشن تیز

لاہور(جنر ل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی اسپیشل ریڈنگ ٹیمیں شہر میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ بیس دنوں میں اسپیشل ریڈنگ ٹیموں نے 60فارم ہاؤسز،مارکیز کے مینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اورسامان کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ استغاثہ بھی دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ضلعی انتظامیہ کی اسپیشل ریڈنگ ٹیموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کو مزید تیز کریں۔

ڈپٹی کمشنر

مزید : میٹروپولیٹن 1