نوازشریف ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں،قاری زوار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرناچاہتے ہیں انہیں عدالتوں کو صرف وہ فیصلے منظور ہیں جو ان کے حق میں ہوں اور اگر عدالتوں کا احترام نہ کیا گیا تو ملک بُری طرح عدم استحکام کا شکار ہو جائے گاحکمران اعلیٰ عدلیہ سے الجھ کر قومی اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حکمران اور جھوٹے سیاستدان گِدھوں کی طرح نوچ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رشید احمد رضوی ،حافظ نصیر احمد نورانی ،مہر محمد ارشد بھی موجود تھے ۔قاری زوار بہادرکا کہنا تھا کہ امریکہ کا اقوام متحدہ کی قرار داد کو ویٹو کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔عالم اسلام کے مسلمان بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے سینٹ اجلاس میں پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے جو اقدامات بیان کیے ہیں پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر ہے امریکہ سمیت کسی بھی دشمن نے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ دیکھا تو ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا جس سے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
قاری زوار