تحریک انصاف کے تمام کارکن عدلیہ کا ساتھ دیں گے

تحریک انصاف کے تمام کارکن عدلیہ کا ساتھ دیں گے

لاہور(نمائندہ خصوصی ) انصاف لائیرز فورم پنجاب کے جنرل سیکرٹری انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صد ر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص عدلیہ کے بارے میں نواز لیگ کی یکطرفہ ڈس انفارمیشن کی مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونی والی ملاقات میں شعیب صدیقی نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے پی ٹی آئی کا ہر کارکن عمران خان کی قیادت میں عدلیہ کے خلاف ہر کا رروائی کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گا اور نواز لیگ کو کسی طور بھی کھل کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اپنی پسند کا فیصلہ نہ آنے پر نواز اینڈ کمپنی کا واویلا دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔شعیب صدیقی نے کہا کہ آج کی عدلیہ جسٹس قیوم کی طرح طے شدہ فیصلے نہیں دے رہی اسی لیے یہ شریف خاندان کو قابل قبول نہیں ،انصاف لائیرز فورم کے جنرل سیکرٹری انیس علی ہاشمی نے وکلاء برادری کی طرف سے عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ بحال کرانے والے وکلاء اس کا تحفظ کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔ اس موقع پر وکلاء رہنما عرفان حسن ایڈووکیٹ ،عزیز ساجد ایڈووکیٹ ،محمد نجم ایڈووکیٹ ،محمد آصف ایڈووکیٹ،منیب بھٹی ایڈووکیٹ ، جمیل اصغر بھٹی ایڈووکیٹ ، ملک مقصود کھوکھر ایڈووکیٹ اور عظیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

انصاف لائیرز

مزید : میٹروپولیٹن 1