قرضو ں پر سالانہ 35ارب روپے سود کی ادائیگی بیڈ گورننس کی انتہا ہے

قرضو ں پر سالانہ 35ارب روپے سود کی ادائیگی بیڈ گورننس کی انتہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کے چار بڑے منصوبوں پر حاصل شدہ قرضو ں پر سالانہ 35ارب روپے سود کی ادائیگی بیڈ گورننس کی انتہا ہے جس کے نتیجہ میں قومی خزانہ خالی ہوچکا ہے وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث چار بڑے توانائی کے منصوبوں پر عالمی بینک سے اربوں ڈالرز کے قرضے حاصل کیے تھے اب پاکستان کی غریب عوام ان قرضوں پر سالانہ 35ار ب روپ سود ادا کررہی ہے جبکہ قرضے کی اصل رقم ا بھی تک ادا ہی نہیں کی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ نواز حکومت نے چار منصوبوں پر حاصل کئے گئے قرضوں کے بارے میں پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا اور نہ ہی منظوری لی گئی
بلال شیرازی