چین میں دھوکہ دہی کے مرتکب تائیوان کے 13باشندوں کو قید و جرمانے کی سزائیں

چین میں دھوکہ دہی کے مرتکب تائیوان کے 13باشندوں کو قید و جرمانے کی سزائیں

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے کینیا سے ملک بدری کے بعد ٹیلی کمیونیکیشنز دھوکہ ہی پر جمعرات کو تائیوان کے 13باشندوں کو قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ، اس اقدام سے اس بات کا امکان ہے کہ بین الآبنائے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی ، بیجنگ کی دوسری انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے چائنا کے ٹویٹر طرح کی ویبو پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ میں کہا کہ اس گروپ کو دو سے پندرہ سال قید اور جرمانے کی سز ا دی گئی ہے ، بیرون ملک گرفتار کئے جانیوالے تائیوان کے باشندوں سے نمٹنے کے مسئلے نے حساس سفارتی مسئلے کی صورتحال اختیار کر لی ہے ، تائیوان کا اصرار تھا کہ ان ملزموں کو چین کی بجائے اور خود مختار جزیرے کے حوالے کیا جانا چاہئے تھا ، یہ واقعہ حال ہی میں تائیوان کے ملزموں کو کئی بین الاقوامی ملک بدریوں کا تازہ ترین واقع ہے ۔

تجزیہ کار وں کا خیال ہے کہ چین ان معاملات تائیوان کی رہنماء پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، سپین کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے کہا کہ اس نے تائپی جسے امید ہے کہ اپنی شہریوں کو واپس لے گا کی طرف سے احتجاج کے باوجود تائیوانی فراڈ کے ملزموں کی ملک بدری کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر