فوڈ ایگریکلچر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب اتھارٹی سٹیٹ آفدی آرٹ ہو گی

فوڈ ایگریکلچر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب اتھارٹی سٹیٹ آفدی آرٹ ہو گی

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیب کی طرح پنجاب فوڈ ایگریکلچر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب اتھارٹی بھی بنائی گئی ہے،جہاں خوراک ،ادویات اورزرعی اشیاء کی چیکنگ کا مربوط نظام ہوگا،یہ لیب پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے قریب بنائی جارہی ہے اوریہ لیب بھی سٹیٹ آفدی آرٹ ہوگی۔ حکومت نے لاہور میں جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بھی بنائی ہے اوراس کے عملے کو برطانیہ اورترکی سے تربیت دلائی گئی ہے اور یہ لیب دنیا کی اچھی لیبز کے ہم پلہ ہے ۔پنجاب حکومت نے اس سال 6ارب روپے کی ادویات خریدی ہیں اوران ادویات کے نمونوں کا تجزیہ جنوبی افریقہ ،برطانیہ ،سنگاپوراورترکی کی لیبز سے کرایاگیا ہے اوران ادویات کے نمونوں کا تجزیہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہور سے بھی کرایا گیا ہے ۔عالمی لیبز اورلاہورکی لیب کے نتائج میں کوئی فرق نہیں ہے ،اس کے برعکس دو سال قبل ادویات کے نمونے تجزیے کیلئے جب اس وقت کی لیب میں بھجوائے گئے تو اس نے 100فیصد نمونوں کو پاس کیا جبکہ عالمی لیبز نے 33فیصد ادویات کے نمونوں کو مسترد کردیا۔

زمرد

مزید : میٹروپولیٹن 1