سربیا اور کروشیا میں پولیس کی کاروائی ،13مشتبہ انسانی سمگلر گرفتار

سربیا اور کروشیا میں پولیس کی کاروائی ،13مشتبہ انسانی سمگلر گرفتار

سراجیوو(آئی این پی)سربیا میں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث13مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سربیا کی پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف چھاپوں کے دوران ایسے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جو مشتبہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ایسے ہی چھاپوں کے دوران سربیا کے ہمسایہ ملک کروشیا میں بھی مبینہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث چار فراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سربیا کی پولیس کے مطابق ان افراد کو تقریبا ایک ماہ کے تفتیشی عمل کے بعد دونوں ملکوں کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ یہ انسانی اسمگلرز افغانستان، عراق اور ایران سے 82 تارکین وطن کو یورپی ممالک میں منتقل کرنے کی کوشش میں تھے۔اور آیندہ دنوں میں اقوام متحدہ اور علاقائی امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی تفصیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر