معیشت کی مضبوطی میں ہال روڈ کے تاجروں کا اہم کردار ہے
لاہور (کامرس رپورٹر ) تاجروں کے مسائل اور ان کے تدارک میں روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی مرتب کی جاتی ہے ۔ جس کا سارا کریڈٹ صدر خدمت گروپ بابر محمود کو جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہارنائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ عادل حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ خدمت گروپ نے کبھی بھی اپنے تاجر بھائیوں کو مسائل کے حوالے سے شکایات کا موقع نہیں دیا ، اور ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ ہال روڈ کے تاجر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے میں کوشاں ہیں ۔
عادل حفیظ