مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائے

مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائے

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے صنعتوں کو گیس فراہم نہ کی اور گھریلو صارفین کو بھی گیس مہیا نہ کی تو پھر ہم عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی فوری طور پر کم کی جائیں جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائے ۔

میاں ایوب

مزید : میٹروپولیٹن 1