حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہ کر دیا،عثمان حمزہ اعوان
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیساں قوم بالخصوص غریبوں کے لئے ایک عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہیں اس وقت ان کی وجہ سے ملکی معیشت ایک تباہی کے دہانے پر جا پہنچی ہے ڈالر کی قیمت عروج پر پہنچنے سے ملکی قرضوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے اسحاق ڈار کے کئے ہوئے کارنامے ایک ایک کرکے اب قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔اتوکے اعوان گاؤں میں ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا کہ ان سب چیزوں کے باوجود حکمرانوں کو ایک اناہل نواز شریف کی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے نا اہل نواز شریف نے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا ہے ان کا وجود پاکستان کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے حکومت جتنی دیر اقتدار میں رہے گی ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہی ثابت ہو گی ۔
عثمان حمزہ