کردستان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے5 مظاہرین ہلاک

کردستان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے5 مظاہرین ہلاک

اربیل (اے پی پی) عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 5 مظاہرہن ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین علاقائی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھرپیں ہوئیں ،اس دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 5 ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کے ردعمل میں کئی شہروں میں کرد سیاسی جماعتوں کے مظاہرین نے کئی عمارتوں اور ایک سٹی ہال کو آگ لگا دی ۔واضح رہے کہ عراق سے آزادی کے ریفرنڈم کے بعد عراقی حکومت نے علاقائی حکومت پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کی وجہ سے کردستان کے معاشی حالات بھی خراب ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر