جاپان، بڑی تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکوں کی بولی میں دھوکہ دہی کا انکشاف

جاپان، بڑی تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکوں کی بولی میں دھوکہ دہی کا انکشاف

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی بڑی تعمیراتی کمپنی اوبایاشی کارپوریشن نے فئیر ٹریڈ کمیشن ایف ٹی سی کے سامنے میگ لیو ٹرین پروجیکٹ کی بولی کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔جاپان کیذرائعابلاغ کے مطابق جاپان کی معروف تعمیراتی کمپنی اوبایاشی کارپوریشن نے رضاکارانہ طور پر اعتراف جرم کی صورت میں سزا میں کمی یا سزا سے استثنیٰ کے نظام کے تحت اپنی دھوکہ دہی کو تسلیم کر لیا ہے۔ٹوکیو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز آفس اور ایف ٹی سی کے حکام اوبایاشی کارپوریشن اور ایک دوسری کمپنی تائی سے کارپوریشن کے دفتروں کی تلاشی لی تھی۔

جس کے بعد ٹھیکوں کی بولی میں دھوکہ دہی کا انکشاف ہو تھا۔

ان چاروں بڑی کمپنیوں پر انتہائی تیز رفتار ٹرین پراجیکٹ کے ٹھیکے کی بولیوں میں کسی ایک کمپنی کے بولی جیتنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے پیشگی سازباز کرنے کا شبہ ہے، جو ملکی انسدادِ اجارہ داری قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : عالمی منظر