خستہ حال درسگاہیں،خواتین کو ہراسا ں کرنے کے خلافاسمبلی میں قراردادیں جمع

خستہ حال درسگاہیں،خواتین کو ہراسا ں کرنے کے خلافاسمبلی میں قراردادیں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔انہوں نے قرارداد میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات سے آگاہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم ہے مگر اس ہیلپ لائن سے بیشتر خواتین آگاہ ہی نہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے صوبائی حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں موجود سرکاری اسکولوں میں سے2ہزار سے زائد درسگاہوں کی عمارتوں کو خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار دینے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سکول ایجویکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے جنوبی علاقوں میں7سو اسکول خطرناک عمارتوں میں قائم ہیں جنوبی پنجاب کے جن اسکولوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے

قراردادیں

مزید : میٹروپولیٹن 1