جائیکا کے تعاون سے 105ٹیوب ویلوں کی تنصیب مکمل ہونے پر تقریب

جائیکا کے تعاون سے 105ٹیوب ویلوں کی تنصیب مکمل ہونے پر تقریب

لاہور ( جنرل رپورٹر) لاہور شہر میں جائیکا جاپان کے تعاون سے 2351 ملین کی لاگت سے پرانے، کم ڈسچارج،زیادہ بجلی خرچ کرنیوالے105 ٹیوب ویلوں کی تبدیلی کی تکمیل پرمین مارکیٹ گلبرک الف لیلٰی پارک میں واسا کی جانب سے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل پر بہت خوشی ہوئی مستقبل میں بھی ایسے منصوبے جاری رکھے جائیں گے واسا انجینئرز کی تکنیکی مہارت، حکومت پنجاب ،جائیکا جاپان،اور واسا کی کارکردگی کو سراہا اور افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب میں ایم ڈی واساسید زاہد عزیز،ڈی ایم ڈی انجینئرنگ نوید مظہر،ڈی ایم ڈی آپریشن شکیل احمد کشمیری جائیکا کوارڈینٹر جاپانی کنٹریکٹر ،اور دیگر افسران نے شرکت کی بعد میں واسا ہیڈ آفس میں ایم ڈی واسا نے جائیکا کنٹریکٹر ،سب کنٹریکٹر، جائیکا مشن کے نمائندوں اور متعلقہ افسران کے اعزار میں ظہرانہ دیا شیلڈیں تقسیم کیں اور واسا افسران کیلئے 15 دن کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیا۔

واسا

مزید : میٹروپولیٹن 1