تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قوانین میں ترمیم ضروری ہے،حنا پرویز

تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قوانین میں ترمیم ضروری ہے،حنا پرویز

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعات روکنے کیلئے قوانین میں مزید ترمیم کرنا ہو گی۔تیزاب کی فروخت کیلئے لائسنس کا اجراء ہونا چاہیے ۔حکومت لوکل باڈی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائے جن کی اجازت سے تیزاب فروخت ہو ۔تیزاب گردی کے جتنے بھی واقعات ہو متاثرہ افراد کو تمام طبی سہولیات حکومت کی جانب سے فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تیزاب گردی کیخلاف کام کرنے والی این جی او کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر این جی او کی چیئر پرسن مسرت مصباح ،ایم پی اے عظمیٰ بخاری،عالیہ آفتاب ،گل حسن ،وحید احمد سمیت دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا حکومت تیزاب کی فروخت پر مکمل پابندی نہیں لگا سکتی لیکن اس کی فروخت تمام جنرل سٹور ز پر نہیں ہونی چاہیے۔

حنا

مزید : میٹروپولیٹن 1