کوئٹہ میں چرچ پر حملہ ملک دشمنوں کی سازش ہے،خلیل طاہر سندھو

کوئٹہ میں چرچ پر حملہ ملک دشمنوں کی سازش ہے،خلیل طاہر سندھو

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے 16دسمبر کو سانحہ پشاور کے معصوم 140پھولوں کی یادکو تازہ کرنے کیلئے ملک بھر کی فضاء پہلے ہی سوگوار تھی کہ 17دسمبر کو میٹھوڈس چرچ،کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10مسیحی شہید جبکہ ان گنت زخمی ہوگئے اور امن کو تباہ کرنے کی ایک اور سازش سکی گئی۔مگر امن کے دشمن یہ جان لیں کہ ہم سب سبز ہلالی قومی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور تمام پاکستانی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ شام ایف جی اے گراؤنڈ بہار کالونی،لاہور میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب:شام شہداء کے نام: میں شرکت کے دوران کیا۔دعائیہ تقریب میں اقلیتی ممبران صوبائی اسمبلی، پاسٹر افضل انور ،بشپ صاحبان،اقلیتی رہنماء اور مسیحی برادری کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔پاسٹر افضل انور نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جان لے کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے ،وہ ہماری صفوں میں انتشار نہیں پھیلا سکتا۔صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم اپنی خوشیاں منانا چھوڑ دیں اور اپنی عبادتگاہوں میں ڈر کر جانا چھوڑ دیں تو اسطرح دشمن کامیاب ہوجائیگا۔ ہم اپنی خوشیاں منانا نہیں چھوڑیں گے اور اپنی عبادتگاہوں میں بھی جانا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان حکومت کو پیشکش کی ہے کہ مریضوں کے بہترین علاج کیلئے پنجاب کے تمام ہسپتال اور ان کو لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاضر ہیں۔

خلیل طاہر

مزید : میٹروپولیٹن 1