پرائس مجسٹریٹو کا کریک ڈاؤن جاری ، 980چھاپے ، 69گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹو کا کریک ڈاؤن جاری ، 980چھاپے ، 69گرانفروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے980مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 17,000روپے کے جرمانیعائد کئے، 67افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر69افراد کو گرفتار کروایا گیا۔21افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
چھاپے