ضیاء شاہد کی شہرہ آفاق تصنیف’’پاکستان کے خلاف سازش‘‘ کا تیسرا ایڈیشن شائع

ضیاء شاہد کی شہرہ آفاق تصنیف’’پاکستان کے خلاف سازش‘‘ کا تیسرا ایڈیشن شائع

لاہور(پ ر) معروف تجزیہ نگار ممتاز صحافی و ادیب ضیاء شاہد صدر سی پی این کی نئی شہرہ آفاق کتاب قائد اعظم کی سوچ اور دو قومی نظریہ کی بجائے زبان اور نسل کی بنیاد پر ’’پاکستان کے خلاف سازش‘‘ کا علامہ عبدالستار عاصم، محمد فاروق چوہان قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ کے زیر اہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ تیسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ کتاب میں سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کون کون لوگ اور کیسے کیسے خطرناک طریقوں سے سازشیں کر رہے ہیں، ہندوؤں اور انگریز کے ایجنٹ کون لوگ ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ سے یہ کیسے مدد لیتے ہیں ’’ایم کیو ایم ‘‘ کے سابق قائد الطاف حسین پاکستان کے خلاف کن خوفناک طریقوں سے سازشیں کر رہے ہیں۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے خلاف مہم کون چلا رہے ہیں۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط بلوچستان کون کروانا چاہتا ہے، باچا خان اینڈ کمپنی پاکستان کے خلاف کیوں سازشیں کرنا چاہتے ہیں، کون کون سے سیاستدان پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ بلوچستان کے باغی کون کون ہیں اور ان باغیوں کی مالی امداد کون سے ممالک کرتے ہیں، کتاب میں پاکستان کے بزرگ صحافی’’الطاف حسن قریشی مدیر اعلیٰ اردو ڈائجسٹ کی بلوچستان کے حوالہ سے کہانی بھی شامل ہے کہ بلوچ پاکستان میں کیسے شامل ہوئے ۔ سردار میر جعفر خان جمالی، قاضی عیسیٰ کا تحریک پاکستان میں کیا رول ہے، سندھ میں پاکستان کیخلاف کون کون لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1