امریکا سے سویلین جوہری معاہدے کی کوششیں تیزکردیں،سعودی عرب

امریکا سے سویلین جوہری معاہدے کی کوششیں تیزکردیں،سعودی عرب

ریاض(این این آئی)سعودی وزیرتوانائی نے کہاہے کہ ان کے ملک نے امریکا کے ساتھ سویلین جوہری معاہدے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں، امید ہے 2018کے آخر تک دو ری ایکٹرز کی تعمیر کاکام شروع ہوجائے گا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب سویلین ایٹمی پروگرام شروع کرنے کیلیے امریکی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔ سعودی وزیرتوانائی نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کیلیے درکار امریکی انتظامیہ کی اجازت کا معاملہ آئندہ چند ہفتوں میں طے کرلیا جائے گا۔سعودی عرب یورینیم کی افزودگی میں خود کفالت چاہتاہے اور گزشتہ مذاکرات میں ایسی کسی شرط کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکا جو اس سے یورینیم کی افزودگی کا حق چھین لے۔سعودی عرب کا 2032 تک ساڑھے ستر گیگا واٹس توانائی کی پیداوار کا ہدف ہے، جس کیلیے 17ری ایکٹر درکار ہوتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر