ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس آج شروع ہو گی

ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس آج شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان (HRSP) کے زیراہتمام تیسری سالانہ کانفرنس ڈاکٹر محمد ناصر رشید (جنرل سیکرٹری) اور ڈاکٹر احسن (فنانس سیکرٹری) کی زیر نگرانی آج اور کل صبح 9 سے شام 5 بجے تک برن سینٹر جناح ہسپتال میں ہو گی جس کی صدارت ڈاکٹر ہمایوں مہمند کریں گے۔ کانفرنس میں سوسائٹی ممبران کے علاوہ ملک بھر کے نامور ڈاکٹرز، ہیئر سرجنز، ماہر امراض جلد شرکت کریں گے اور بالوں کی مختلف بیماریوں، وجوہات، وقت سے پہلے بالوں کا گرنا، سفید ہونا، خشکی، کھردرا پن اور نئے بالوں کی پیوند کاری (سرجری) میں نئی اور جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال خصوصاً ٹرانسپلانٹ سرجری (بالوں کی پیوند کاری میں) غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز، نان پروفیشنل ان ٹرینڈ عملہ اور عطائی حضرات کی بھرمار کی وجہ سے معصوم لوگوں کو اٹھنے والے نقصان کے سدباب کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ مقررین ایسے نان پروفیشنل و غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور عطائیوں سے نمٹنے کیلئے مجوزہ ایکٹ کے انعقاد کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ اس کانفرنس میں ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے طلبا و طالبات، جنرل فزیشنز، سرجنز، کاسمیٹک سرجنز اور ماہرین امراض جلد کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔
امرا ض جلد