ٹاؤن شپ سے بڑی گیارہویں شریف کا جلوس نکالا جائیگا،انتظامات مکمل

ٹاؤن شپ سے بڑی گیارہویں شریف کا جلوس نکالا جائیگا،انتظامات مکمل

لاہور(کامرس رپورٹر)مر کزی میلاد کمیٹی ٹاؤن شپ کے میڈیا ایڈوائزر محمد سرفراز خان کے مطابق حضرت سیدنا غوث اعظمؓ کی بڑی گیارھویں شریف کے موقع پر ٹاؤن شپ سے نکالے جانے والے عظیم الشان جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،محمد سرفرازخان نے بتایا کہ جلوس 8 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر مرکزی جامع مسجد المدینہ ٹاؤن شپ سے نکالا جائے گا جس کی قیادت ، امیر جماعت اہلسنت حضرت علامہ غلام شبیر فاروقی ، چیئرمین میلاد کمیٹی الحاج شیخ نصیر احمد ، پیر طریقت پیر سید ذو الفقار حسین شاہ یو سفی، پیر ذو الفقار مصطفےٰ ہاشمی، پیر طریقت سید فرمان الرحمن شاہ جمالی، علامہ محمد حسین آزاد، محمد اظہر قادری، حضرت علامہ خلیق احمد اعوان، پیر سید ذوالنورین انصاری اور چیئرمین یوسی 232 حاجی محمد اجمل ہاشمی گے۔اس جلوس میں سیاسی سماجی و تاجر تنظیموں کہ علاوہ علاقے کے علما ئے کرام اور مشائخ عظام شرتک کریں گے ۔جلوس گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں ، اور ٹرکوں پر نکلے گا اپنے ،مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا واپس المدینہ مسجدپر اختتام پذیر ہوگا

جلوس

مزید : میٹروپولیٹن 1