امریکی دباؤ حکومت کی کمزور سفارتکار ی کا نتیجہ ہے،عزیز الرحمن چن

امریکی دباؤ حکومت کی کمزور سفارتکار ی کا نتیجہ ہے،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے امریکی دباؤ ن لیگی حکومت کی کمزور سفارتکاری کا نتیجہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کسی بھی ریاست کے لئے روح کی مانند ہوتی ہے۔ مہذب قومیں اپنی خارجہ پالیسی معاشی مفادات کو مدنظر رکھ کر بناتی ہیں مگر حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سسکیاں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب سیاستدان سے زیادہ کامیاب سفارت کاری کوئی اور نہیں کرسکتا۔اگر آج ذوالفقار علی بھٹو شہید کو بہترین سفارت کار مانا جاتا ہے اور مغربی دنیا بھی تسلیم کرتی ہے کہ بھٹو نے ہنری کسنجر جیسے ماہر و زرخیز دماغ وزیر خارجہ کو بھی چت کردیا تھا تو ذوالفقار علی بھٹو کوئی اور نہیں تھا بلکہ ایک منتخب عوامی نمائندہ اور سیاستدان تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بھارت نے دنیا میں تو کیا ہے یا نہیں کیا مگر ہمیں خطے میں تنہا ضرور کردیا ہے۔ سیاسی حکومت،قومی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی ضرور ت ہے اور از سر نو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1