داعش سے تعلق کا شبہ، ترکی میں فرانسیسی جوڑا گرفتار

داعش سے تعلق کا شبہ، ترکی میں فرانسیسی جوڑا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول (اے پی پی) ترک پولیس نے فرانسیسی جوڑے کو داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کر لیا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جوڑے کو استنبول کے ہوائی اڈے پر فرانسیسی حکام کی طرف سے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق مشتبہ میاں بیوی ترکی کے راستے شام جانا چاہتے تھے تاکہ انتہاپسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کر سکیں۔

مزید :

عالمی منظر -